اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی گیمز میں کھو کھو گرلز ایونٹ ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جیت لیا

کراچی (پی پی آئی)کراچی گیمز 2023 میں کھو کھو گرلز ایونٹ میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ڈسٹرکٹ کیماڑی نے 14-5 سے فتح سمیٹی۔وومین اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقدہ ایونٹ کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، کے ایم سی ایونٹ آرگنائزر ڈپٹی ڈائریکٹر پارک امین الرحمن، ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین اسپورٹس کمپلیکس کے ایم سی میڈم یسرا، نوشاد احمد،شہروز علوی، شبیر احمد، طارق حفیظ صدیقی، عارف وحید, کاشف احمد فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ گرلز کھو کھو ایونٹ میں کراچی کے 6 ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے شرکت کی۔پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 9-3 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 سے شکست دیدی۔