جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو غیر ملکی سفارتکاروں کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی

تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (پی پی آئی)انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے سفارتی سطح پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ سطحی مشاورت ہوئی، جس میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو غیر ملکی سفارتکاروں کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔پی ٹی آئی کی طرف سے سفارتکاروں کو لکھے جانیوالے خطوط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی خطوط کی کاپیاں ارسال کی جائیں گی۔سفارتکاروں کو لکھے گئے خطوط میں ظل شاہ کی ہلاکت، پارٹی رہنماؤں کیخلاف مقدمات، لاٹھی چارج اور تشدد کے واقعات کا ذکر ہو گا۔حکومتی اداروں کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندیوں کا معاملہ بھی خطوط میں اجاگر کیا جائیگا۔