تاج حیدر اور فرحت اللہ بابر انتخابی فہرستوں میں “مرحوم “

ڈور ٹو ڈور جاکر لسٹیں بنانے کا قانو ن بنایا گیا تھا تاہم عمل نہیں ہورہا
40 سال بعدبھی منانی کا ووٹ کوئی کاسٹ کر جاتا ہے: تاج حیدر
اسلام آباد (پی پی آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی تاج حیدر نے ادارہ شماریات کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ تاج حیدر نے کہا کہ لسٹوں میں مجھے اور فرحت اللہ بابر کو مرحوم دکھایا گیا ہے، بعد ازاں ہم نے پیش ہوکر خود کو زندہ ثابت کرایا۔ 40 سال بعدبھی میری نانی کا ووٹ کوئی کاسٹ کر جاتا ہے، ڈور ٹو ڈور جاکر ووٹر لسٹیں بنانے کا قانو ن بنایا گیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ پی پی آئی کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر نے استفسار کیا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کی ووٹر لسٹ کب اپ ڈیٹ کی گئی، جس پر حکام نے بتایا یہ لسٹ نو مبر میں بنائی گئی تھی اور ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا کام ہر الیکشن سے قبل کیا جاتا ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہندوستان میں ڈھائی سال میں مردم شماری مکمل کی گئی تاہم ڈیٹا درست ہے، یہاں کی جانیوالی مردم شماری کو پہلے بھی سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی تاج حیدر نے کہا نادرا کے ڈیٹا پر ہی انحصار کر لیا جائے تو مردم شماری کی ضرورت نہیں رہے گی۔ کمیٹی اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017اور پی ایس ڈی پی 2023-24کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Next Post

رویت ہلال کمیٹی کے ارکان دم پخت چاول، چکن تکہ بوٹی، چکن کڑاہی، سیخ کباب، رشین سلاد، حلوہ، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس ، پیسٹری اور سینڈوچز سے محروم،سوشل میڈیا پر خبر سے ٹینڈرمنسوخ

Sat Mar 11 , 2023
کراچی (پی پی آئی)رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،مہمانوں اور افسر شاہی کیلئے مرغن کھانوں کا ٹینڈر سوشل میڈیا پر مینیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے نگران وزیرِ مذہبی امور نیٹینڈر واپس لینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتِ حال میں پرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی […]