ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ورکر تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

اپنی پسند کی سیاست کیں لیکن لوگوں کو گمراہ نہ کریں اور جھوٹ مت بولیں
لاہور(پی پی آئی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کا ورکر تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا ہے، وہ ایک حادثہ تھا۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 8 مارچ کے پرتشدد احتجاج پر روشنی ڈالی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی شہری کی ہلاکت کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اور پی ٹی آئی کارکن تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا ہے جس پر سی سی پی او نے کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کا جاں بحق ہونا ہم سب کے لئے باعث تشویش ہیہم سب لوگ ایک ساتھ بیٹھے اور اس وقت ہمارے پاس ایک انفارمیشن آئی کہ وہ بندہ تشدد سے نہیں مرا ہے جس پر سب نے اپنا کام شروع کردیا گیا۔ محسن نقوی نے ان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے آپ اپنی پسند کے مطابق سیاست کر سکتے ہیں لیکن براہ کرم لوگوں کو گمراہ نہ کریں اور نہ ہی جھوٹ بولیں۔