ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلڈ انجری ہوئی، یاسمین راشد

سب جانتے ہیں پولیس گھسیٹتے ہوئے لے کرگئی، افسوس کی بات ہے کہتے ہیں حادثہ ہوا ہے
کراچی(پی پی آ ئی)تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلڈ انجری ہوئی ہے۔بوڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو الزام لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ سب جانتے ہیں پولیس گھسیٹتے ہوئے علی بلال کو لے کرگئی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ افسوس کی بات ہے یہ کہتے ہیں حادثہ ہوا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلڈانجری ہوئی ہے۔ بلڈ انجری کا مطلب ہے کوئی ڈنڈامارا ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سب سے افسوسناک بات کہ علی بلال کے نازک اعضا پر تشدد ہوا، واقعہ کے وقت انہوں نے میری گاڑی توڑی، ایس پی نے سوا6 بجے کلینک میں مجھ سے افسوس کیا۔تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا اتنا جھوٹ بولو گے کہ وہ سچ ثابت ہو جائے؟ یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کے وزیرنے کہاخان کو گولی ہی نہیں لگی، عمران خان کوگولی لگنے کی گواہ ہوں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے مذید کہا کہ جیآئی ٹی میں بتایاگیا کہ عمران خان پر3لوگوں نیحملہ کیا، ریلی سیپہلے مجھے کہا جارہا تھا آپ زیادہ احتیاط کریں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 26زخم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علی بلال کی پاسٹ مارٹم رپورٹ دیکھ کر دل دہل گیا، 100بندے تو گواہ ہیں کہ میں سڑ ک پر کھڑی مار کھا رہی تھی۔