جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے: وزیراعظم شہباز شریف سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہ، عدالتوں سے بھاگنا بزدلی ہم بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوئے

کراچی (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نہیں چاہتا پاکستان کیلئے وسائل مہیا ہوں۔ عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے۔ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں غریب عوام کو مہنگائی اور معاشی دباؤ سے نجات نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔ پہلے اپنے وعدوں سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت نے بدترین انتقام کا سامنا کیا۔ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔