چاغی (پی پی آئی)ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی سے حراست میں لے لیا گیا۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ لڑکے کے رشتہ دار عبدالحکیم نے حکام کو بتایا تھا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھنے والے انسانی اسمگلر کی مدد سے یورپ پہنچنے کے ارادے سے گھر سے کچھ غیر ملکی کرنسی لے کر بھاگا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس نے ذرائع کی مدد سے 12 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ضلع واشک میں پاکستان ایران سرحد کے قریب واقع قصبے ماشکیل سے لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرایا۔انہوں نے کہا کہ رقم، جو تقریباً 30 ہزار ڈالر تھی، اسمگلر نے خاندان کو واپس کر دی ہے، مقدمے میں کراچی، کوئٹہ اور واشک کے چار سے زائد ایجنٹ ملوث تھے۔حسین جان بلوچ نے کہا کہ پکڑے گئے لڑکے نے اسمگلروں خاص کر کراچی میں مقیم اسمگلرز کی نشاندہی کی ہے۔اسمگلروں خصوصاً سندھ میں کام کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطہ کیا جائے گا۔مذکورہ لڑکا اس وقت لیویز فورس کی تحویل میں ہے اور اسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Next Post
کاٹی کی تجاویز وزیر اعظم تک پہنچائیں گے، خالد مقبول صدیقی کراچی سے سوتیلی ماں کاسلوک، مسائل کا حل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، فراز الرحمان
Sat Mar 11 , 2023
کراچی معاشی حب ہے، حکمران سیاسی اختلافات بھول کر معیشت پر توجہ دیں، زبیر چھایا کراچی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 انڈسٹریل اور اکنامک زون بنانے کا ارادہ ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کے فروغ کیلئے پالیسی تیار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی […]