بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا کی وبا پھیل گئی

کوہلو، نصیرآباد، ژوب، پشین میں یومیہ کیسز کی شرح بلند سطح پر
پرائمری ہیلتھ سسٹم تباہ، غذائی قلت کا شکار بچوں تک رسائی چیلنج
کوہلو، نصیرآباد، صحبت پور، ژوب، پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا وبائی شکل اختیار کررہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیلاب زدہ اضلاع میں یومیہ ملیریا کیسز کی شرح 5 سال کی بلند سطح پر ہے، کوہلو، نصیرآباد، صحبت پور، ژوب، پشین میں یومیہ ملیریا کیسز بڑھ رہے ہیں اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی، پنجگور، بولان میں بھی ملیریا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پرائمری ہیلتھ سسٹم تباہ ہوچکا ہے، شدید غذائی قلت کا شکار بچوں تک رسائی چیلنج ہے، 7 ماہ گزر جانے کے بعد بھی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولتوں کا فقدان ہے

Next Post

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا نوجوان زیرِ حراست

Sat Mar 11 , 2023
چاغی (پی پی آئی)ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی سے حراست میں لے لیا گیا۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ لڑکے کے رشتہ دار عبدالحکیم نے حکام کو […]