ممبئی: ممبئی انڈینز نے انجرڈ فاسٹ بولر ظہیر خان کی جگہ فاسٹ بولر پراوین کمار کو ٹیم میں شامل کرلیا۔پراوین کمارکو فروری میں ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔پراوین کمار اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں،کمار نے آئی پی ایل کے پچھلے ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 15میچوں میں12وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ ظہیرخان صرف 6میچز کھیلنے کے بعد انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔
Next Post
ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،نیک نیتی سے نئے سفر کا آغاز کرنا چا ہتا ہوں :وقار یونس
Thu May 8 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی سے کو ئی اختلاف نہیں ،صاف دل کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔اپنی تقرری کے حوالے سے سابق کپتان اور موجودہ کوچ وقار یونس نے میڈیا کو کہا کہ ایک سسٹم کے تحت درخواست دے کر کوچ بنا کوئی غلط راہ اختیار […]
