دبئی: اسٹا ر بیٹسمین کرس گیل کہتے ہیں آئی پی ایل میں کیرون پولارڑ اور مچل اسٹارک کے درمیان ہونے والا تلخ جملوں کا تبادلہ جیسے واقعات کرکٹ میں ہوتے ہیں۔رائل چینلجر بنگلور اور ممئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران ممبئی کے پولارڑ اور چیلنجر زکے اسٹارک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ پولارڑ نے اپنا بلا اسٹارک کی جانب اچھال دیا تھالیکن گیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعا ت کرکٹ میں وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ گیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنسنی خیز میچ تھا جس میں دونوں ٹیمیں دو پوائنٹ کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہے تھےں،انھوں نے کہا یہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ تھا اور یہ چیزیں کرکٹ میں ہوتی رہتی ہیںیہ پہلی یا آخری دفعہ نہیں ہوا۔یہ ایک ناخوشگوار واقعہ تھا جس میں پولارڑ نے سخت رویہ اپنا تے ہوئے اسٹارک کی طرف بیٹ پھینک دیا لیکن خوش قسمتی سے بیٹ ٹرف پر گرا جبکہ ایمپائر ایس روی ، کے سری ناتھ اور ویرات کوہلی نے بیچ بچاﺅ کر الیا اورگیل نے کیرن پولارڑ کو سمجھایا بجھایااور غصہ ٹھنڈا کر ادیا۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ویسٹ انڈیز او ر آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے درمیان اس قسم کے جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے لیکن گیل کا کہنا ہے کہ یہ آئی پی ایل میں کھیل کے دوران گیم دلچسپی کے باعث ہے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان کوئی عناد نہیں ہے ۔
Next Post
ممبئی انڈینز نے انجرڈ ظہیر خان کی جگہ پراوین کمار کو شامل کرلیا
Thu May 8 , 2014
ممبئی: ممبئی انڈینز نے انجرڈ فاسٹ بولر ظہیر خان کی جگہ فاسٹ بولر پراوین کمار کو ٹیم میں شامل کرلیا۔پراوین کمارکو فروری میں ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔پراوین کمار اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں،کمار نے آئی پی ایل کے پچھلے ایڈیشن میں […]
