جنیوا میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ

جنیوا(پی پی آ ئی) جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ادارے کی عمارت کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا کیے مطابق مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں بسانے، زیر حراست قتل کے دلدوز واقعات، جبری گمشدگیوں، زمینوں، مکانات اوراملاک پر قبضے کے خلاف خلاف فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل او ر انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جبر واستبداد کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے کشمیری نمائندوں الطاف حسین وانی، شمیم شال،سردار امجد یوسف، سید فیض نقشبندی، پرویز احمد شاہ،ڈاکٹر ولید رسول، حسن بنا اور فہیم کیانی اور دیگرنے خطاب کیا۔

Next Post

پولیس تشدد نہیں حادثہ، معاملہ اْلجھ گیا، علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے گرفتار

Sat Mar 11 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویگو گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے، دوران تفتیش نوجوانوں نے علی بلال کی موت کو حادثہ بتایا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے عمر اور جہا نزیب نے […]