وزیراعظم سے وفاقی وزیر تعلیم کی ملاقات

تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم اور فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے اکٹھی کی جانے والی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے وفاقی حکومت عوام کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Next Post

مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے: مریم نواز

Sat Mar 11 , 2023
فیصل آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔فیصل آباد ڈویڑن میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس ہوا، […]