مال روڈ سے عمران کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والا راستہ بند
لاہور(پی پی آئی) پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، زمان پارک سمیت اہم مقامات پر رینجرز تعینات ہوں گے۔ لاہور کی مال روڈ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق رینجرز کو کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلب کیا گیا ہے، رینجرز کو لاہور کے اہم مقامات اور زمان پارک میں تعینات کیا جائے گا۔
