پنجاب حکومت انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے:بابراعوان

ظل شاہ اور ارشد شریف کی موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا

ہائیکورٹ کا تمسخر اڑایاجارہاہے لگتا ہے ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنمابابراعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرے، نگران حکومت انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت کا واقعہ ہوا،ظل شاہ اور ارشد شریف کی موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا،لاہور ہائیکورٹ کا تمسخر اڑایاجارہاہے۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،عمران خان نے آج ریلی کا اعلان کیا،ریلی کے روٹ کا پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں،ریلی 7 بجے ختم ہوجائے گی، آج 2 جگہ میچ ہورہاہے، پنڈی اور لاہور،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ نہیں،ان کاکہناتھا کہ ملتان اور کراچی میں بھی میچز ہوئے، وہاں دفعہ 144 نہیں تھا، یہ غیر پارلیمانی، غیرجمہوری اور غیر آئینی عمل ہے، اس لئے ہم نے آج پٹیشن دائر کی ہے۔

Next Post

سی پیک سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی شروع

Sun Mar 12 , 2023
کراچی (پی پی آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز (صرف مردوں) کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بھرتی کے لیے سندھ […]