بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

بنوں (پی پی آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق بنوں پولیس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔>

Next Post

کراچی میں ڈمپر کے خفیہ ٹینک میں چھپا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا

Sun Mar 12 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ریتی بجری کے نیچے خفیہ خانے میں کروڈ آئل چھپایا ہوا تھا، ڈرائیور عبدالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے […]