خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

15 دن یا 2 ماہ میں پاکستان آ سکتا ہوں:نوازشریف کاوطن واپسی کا عندیہ

عمران اور اسکے ساتھیوں کو مریم بھرپور جواب دے رہی ہیں، تمام رہنما تعاون کریں

ضروری ہے کہ قوم کو عمران جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے : ویڈیو لنک پر خطاب

لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ 15 دن یا 2 ماہ میں پاکستان آ سکتا ہوں، قوم کو فتنے سے نجات دلاوں گا۔پی پی آئی کے مطابق یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی چینل نے کیا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں کارکنان تیاری پکڑ لیں۔ اب ضروری ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ مضبوط امیدواروں کو دوں گا، عمران دور کی بے قاعدگیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ مریم نواز عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، تمام رہنما انتخابی مہم میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔