خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات مردم شماری کے بغیر ہوئے تو متنازع ہوں گے: سعد رفیق

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات مردم شماری کے بغیر ہوئے تو متنازع ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان خود جیل جاتے ہوئے ڈرتا ہے اور کارکنان کو کہتا ہے گرفتاری دو۔ یہ پہلا لیڈر ہے جو کارکنوں کو کہتا ہے پہلے تم گرفتاریاں دو۔ ملک میں تماشا لگایا گیا، جب ایکسٹینشن کا وقت آتا ہے، نیو کلیئر طاقت کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اقامے کی بنیاد پر نا اہل کیا گیا، یہ ایک سازش تھی۔ ہم جب بھی اقتدار میں آئے تو اجتماعی فائدے کی بات کی۔