خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے یو آئی کا صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان

راولپنڈی (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی ایف)نے راولپنڈی ضلع کیلئے 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاالرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے جس میں امیدواران کی جانب سے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ امیدواروں میں پی پی 6 مری سے ارشد عباسی، پی پی 7 کلر سیداں راجہ ضیا بشیر، قاری یوسف پی پی 8 گوجر خان، خالد مبین پی پی 9 گوجر خان، مفتی محسن نواز پی پی 10، ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں۔ پی پی 11 مفتی مسرت اقبال عباسی، چوہدری زاہد پی پی 12، سردار راشد نعیم، قاری فدا صدیقی اور پی پی 13 ضیااللہ خان، مولانا بشارت نوید امیدوار ہوں گے۔اسی طرح پی پی 14 مولانا گل عظیم شاہ پی پی 15، مولانا عمر علی حقانی امیدوار نامزد ہوئے ہیں، پی پی 16 قاری کرامت الرحمن، پی پی 17 پروفیسر زبیر عباسی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 18 ڈاکٹر ضیاالرحمن، پی پی 19 ٹیکسلا اقبال اعوان جبکہ پی پی 20 ٹیکسلا ملک سفیر عالم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔