15 مارچ سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک15مارچ سے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے15 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ڑالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ جس کے باعث ایک بار پھر موسم سرد ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا 15، 20 روز تک جاری رہے گا جبکہ سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Next Post

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

Tue Mar 14 , 2023
پشاور(پی پی آئی) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تین اضلاع میں اب تک 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، مردان میں 8، باجوڑ اور بنوں میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کا […]