صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، انتخابات سے متعلق گفتگو

اسلام آ باد(پی پی آئی) صدر عارف علوی سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت کو گورنر خیبرپختونخوا نے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا زکر بھی کی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کروائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

Next Post

پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے: امریکا

Tue Mar 14 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکا نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا، نہ ہی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح دیتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں صرف آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے، […]