امریکا آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہو جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،آئی ایم ایف معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیلیے تیار ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر،ہائی کورٹ کا 2 کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم،رہائی کا حکم

Tue Mar 14 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم دیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیری نظربندوں محمد عباس خان اور ہدایت […]