اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں اْن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے، عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے،پولیس جب عمران خان کے پاس جاتی ہے تو وہ اپنے سپورٹرز کو بلالیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا پولیس گئی اور سپورٹرز درمیان میں آگئے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون پر عمل درآمد کرناچاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہے۔بلاو ل بھٹو نے کہا کہ عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے،قانون کی خلاف ورزی پر عمران خان کوجواب دینا ہوگا۔
Next Post
انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن میں تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیرسے1164 مقدمات درج
Wed Mar 15 , 2023
نئی دہلی/سری نگر(پی پی آئی)بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن میں گزشتہ تین سال کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سے انسانی حقوق کے 1164 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب […]
