اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نفرت آمیز رویوں کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام دیگرمذاہب کی طرح ترقی جیسی اعلیٰ اقدارکی تلقین کرتاہے، اسلام امن، رواداری، انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال اقوام متحدہ نے ایک قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا تھا۔اسلاموفوبیا کے خلاف یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم نے پیش کی تھی۔یہ قرارداد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر پیش کی گئی۔ ان حملوں میں 51 نمازی جان سے گئے اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
Next Post
عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے: خواجہ آصف
Wed Mar 15 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی […]
