زمان پارک میں گلگت بلتستان فورس کو استعمال کرتے ہوئے

پنجاب پولیس اور رینجرز کو زخمی کیا جا رہا ہے: مریم اورنگزیب کا الزام

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ زمان پارک میں گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو زخمی کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے اور انھیں آرڈرز ہیں کہ اسلحہ کسی اہلکار کے پاس نہیں ہو گا مگر دوسری طرف جتھوں اور گلگت بلتستان فورس کے استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس پر حملے کیے جا رہے ہیں اور اْن کی رٹ چیلنج کی جا رہی ہے۔انھوں نے عدالتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو پہلے وارنٹ جاری کر کے بعد میں ریلیف ہی دینا ہے تو پولیس والوں کے سر نہ پھڑوائیں، کیونکہ پولیس اور رینجرز عدالت کے ہی احکامات کی تعمیل کے لیے زمان پارک میں موجود ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف وہ عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لیے جائیں اور دوسری جانب آپ ہی کی عدالتوں کو عمران خان کو ریلیف ملتا رہے۔

Next Post

برطانیہ میں کشمیرڈے کا انعقاد، شرکاکو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا

Wed Mar 15 , 2023
لندن(پی پی آئی) تحریک بیداری کشمیر کے زیراہتمام بر طانیہ کے شہر پیٹر بورومیں کشمیر ڈے منایا گیا۔ اس موقع پرشرکاکو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے لوگوں پر جاری مظالم سے آگاہ کیاگیا۔کشمیر میڈیاکے مطابق کشمیر ڈے میں شہر کے موجودہ وسابق […]