اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو نظر آرہا ہے، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت میں پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح کا سالانہ بنیادوں پر ہندسہ42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر موجود ہے۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 29 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں برانڈڈ گھی کی 5 کلو کی قیمت میں 136روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اس دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں باسپتی چاول 2 روپے اور چینی کی قیمت میں 5 روپے 35 پیسے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت میں 12، آلو 11 اور پیاز 9 فیصد اضافہ ہوا۔
Next Post
وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو " شٹ آپ " کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں:پی ڈی ایم
Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکہ کا ایجنٹ ہے۔وزارت خارجہ […]
