بھارت کی طرف سے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی دعوت

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت نے پاکستان کوآئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کو گروپ کے دیگر رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو 28 اپریل کونئی دلی میں منعقد ہو گا۔بھارت نے یہ دعوت نامہ 8 ملکی شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے بھیجا ہے۔ بھارت نے مئی میں منعقد ہونے والے وزارائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی دعوت دی ہے۔بھارت رواں سال کے آخر میں ایس سی او کے سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو بھی الگ الگ دعوت نامے بھیجنے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان، بھارت، روس، چین، جمہوریہ کرغزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

Next Post

زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سہولتیں کون فراہم کررہا ہے: جاوید لطیف کا سوال

Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے سوال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سہولتیں کون فراہم کررہا ہے، عمران خان کے حوالے سے 6، 6 گھنٹے میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے […]