لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ موجود ہے، اللہ رب العزت سے دعا ہے قوم کو حقیقی آزادی سے آشنا کر دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جب قانون کی حکمرانی ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا وسیلہ بنتی ہے اور وہ خود کو احساسِ کمتری سے پاک کر لیتے ہیں توعمومی انسانوں سے کہیں اوپر اٹھ جاتے ہیں جس کی جھلک ہمیں جنابِ اقبال کے تصوّرِ شاہین میں ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں میں موجود تڑپ ہی تو ہے جس کیلئے میں نے ہمیشہ رب العزت سے دعا کی کہ ایک روز میری قوم کو اس سے آشنا کردے! وہ قومیں جن کے نوجوان آزادی کو اپنی زندگیوں سیبالا شمار کرتیہیں، واقعتاً کارنامے سرانجام دیتی ہیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئین اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت اور محاصرے کیساتھ زمان پارک میں (ریاستی) قوت کے بیجا استعمال کی مذمت میں ایک متفقہ قرارداد منظور کرنے پر میں لاہور ہائیکور ٹ بار کا شکرگزار ہوں، اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک تک پیدل مارچ کرنے والے وکلاکا بھی نہایت مشکور ہوں۔
Next Post
مریم نواز نے پنجاب کے دو حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
Thu Mar 16 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔مریم […]
