سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر لی

اسلام آ باد(پی پی آئی) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں۔عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کی گئی رقم سمیت تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے اب تک نیب نے کتنی ریکوری کی اور پیسہ کہاں خرچ کیا گیا؟۔سپریم کورٹ نے نیب سے کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرانے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا گیا اس کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لیں گے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس حکومت یا ادارے کی خوردبرد کردہ رقم ریکوری کی جاتی ہے بعد میں اسے ہی دی جاتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ بے نامی جائیدادوں کی مالی ادائیگی کا رکارڈ ثابت کرنے کے لیے ہی کیس بنایا جاتا ہے، نیب قانون کے مطابق بے نامی دار میں خاوند یا اہلیہ، رشتہ دار یا ملازم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم نے قانون کا دائرہ بڑھانے کے بجائے محدود کردیا ہے، پراسیکیوشن بے نامی پراپرٹیز کو ثابت نہیں کرسکتی جب تک متاثرہ فریق ثبوت نہ دے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Next Post

مودی حکومت کے پلوامہ ڈرامے پربھارت کے اندر سے ہی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے

Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت کے پلوامہ ڈرامے پرملک کے اندر سے ہی سوالات اٹھنے لگے ہیں راجستھان میں کانگریس پارٹی کے رہنما سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر تے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پلوامہ حملہ […]