اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات، پریس ریلیزز، سوالات اور مختلف دعوے غلط ہیں۔پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سیڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کے معمول کے دورے کے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے ریاست پاکستان ہر طرح سے اس پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔یہ پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباؤ سے ماورا اور آزاد ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کا ایٹی پروگرام ’اس مقصد کو ہر طرح سے پورا کرتا ہے جس کے لیے یہ صلاحیت تیار کی گئی تھی۔
Next Post
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج، تمام نامزد ملزمان مقدمے سے خارج
Thu Mar 16 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی آر کے مطابق کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال داخل کرایا […]
