سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ میں خارج

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کردیں،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مجھے ہدایات ہیں، سود خاتمہ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لی جائیں،اپیلوں کی واپسی کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں،چیف جسٹس پاکستان نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔