کراچی ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کراچی بلدیہ کباڑی چوک ، کورنگی نمبر 2½ ، بن قاسم نیشنل ٹائلز کے قریب مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی گرفتاری تک رانا ثناء کا دل نہیں بھر ے گا ہم ادھرہی کھڑے ہیں:علیمہ خان

عمران خود بھی باہر نکلنے کا سوچیں تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے ججز خوفزدہ نہ ہوں، ہم ساتھ ہیں

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، جب تک رانا ثناء کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہیں،ججز کو بھی خوفزدہ نہ ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق زمان پارک کے باہرگفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آزادی اور اسے دہشتگردوں سے بچانے کی جنگ ہے۔ یہ فوجی اور سپاہی ہمارے بچے ہیں، حکومت انہیں استعمال کر رہی ہے کہ جا کر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کرو۔یہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، اندر گھس کردکھائیں،اگرعمران بھی باہر نکلنے کا کہیں تو ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔