پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے،

خود عدالت پیش ہو جاؤں گا‘، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جاننے اور توشہ خانہ کیس میں پولیس کو گرفتاری سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔عمران خان کی وکلا ٹیم کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’پی ڈی ایم حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں روزانہ مقدمات درج ہو رہے ہیں، وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا، جان کو شدید خطرات ہیں۔پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیں، پولیس کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیں۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’انڈر ٹیکنگ تسلیم کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سیشن عدالت نے گذشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کی تھی۔