پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعات کے سنجیدہ حل کے خواہاں، بھارت مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنائے: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا۔پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنائے۔