ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت،پتہ چل گیا کہ عمران خان کا گارڈ فادر کون ہے، مریم نواز

زمان پارک میں جو کچھ دیکھنے کو ملا کبھی ایسا نہیں ہوا، سیاست دان پھانسی کا پھندہ بھی قبول کرتے ہیں
، سیاسی قائدین نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، یہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے ایسی حرکتیں کررہے ہیں
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں، زلمیخلیل زاد کے بیان کے بعد اب پتہ چلا کہ عمران خان کا گارڈ فادر کون ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آگنائرز مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں جو کچھ دیکھنے کو ملا کبھی ایسا ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، سیاست دان کسی خاص مقصد کیلئے پھانسی کا پھندہ بھی قبول کرتے ہیں، سیاسی قائدین نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، اور یہ گرفتار ی سے بچنے کیلئے ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک میں ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہوئی،، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، بغاوت کو ہوا دی، قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئے ریاست پر دھاوا بولا گیا، مسلح جتھوں نے پولیس پر پتھراو اور ڈنڈے برسائے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس جماعت نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، پولیس پر پتھراؤ کیا، اہلکاروں کی ہڈیاں توڑیں، جلاؤ، گھراؤ، سول نافرمانی کی تحریک چلائی، اس وقت بھی ان کو صداقت وامانت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، اور اب بھی اس کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالتیں بلارہی ہیں، یہ پیش نہیں ہورہا، اب پتا چلا گاڈ فادر کون ہے، زلمے خلیل زاد کا اس کے حق میں بیان آیا ہے،۔مریم نواز نے کہا کہ ریاست اگر کسی کو پکڑناچاہے تو یہ 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست ان کو پکڑنا نہیں چاہتی۔ن لیگ کی چیف آگنائزر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے گرفتار کر کے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں، ہم تمہیں گرفتارکر کیعدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں، دوسروں کو کہتا تھا کہ تلاشی کیوں نہیں دیتے، اب ہم پوچھتے ہیں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کیس میں جواب کیوں نہیں دیتے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کی جڑ عمران خان ہے، ریاست کو پی ٹی آئی کے اوپر سے سیاسی جماعت کا لیبل ہٹانا ہوگا، اور اس کو کالعدم دہشت گرد جماعت کے طور پر ڈیل کیا جانا چاہئے، اگر یہ نہیں ہوتا تو اس حکومت پر بہت بڑا سوال کھڑا ہوگا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے بچے لندن میں بیٹھ کرعیش کر رہے ہیں، قوم کے بچوں کو کہتے ہیں کہ پولیس پر حملہ کرو۔