پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم حکومت مجھے جیل بھیجنا چاہتی ہے تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں: عمران خان

اسلام آباد/لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ یہ تو واضح ہو گیا کہ لاہور میں کیا جانے والا محاصرہ صرف میری عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کیلئے نہیں تھا بلکہ مقصد یہ تھا کہ مجھے جیل بھیجا جا سکے تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ’تمام کیسز میں میری ضمانتوں کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اس کے باوجود اسلام آباد آ رہے ہیں اور قانون کی بالادستی میں یقین رکھتے ہیں،مگر اب ان چوروں کے ارادے ہر کسی کے لیے واضح ہوجانے چاہییں۔ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے اور نواز شریف کے حکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا ہے کہ زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے جہاں ’بشریٰ بیگم تنہا ہیں،وہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟‘ان کا کہنا ہے کہ ’لندن پلان کے تحت مفرور نواز شریف کو ایک تعیناتی پر رضامندی کے بدلے میں اقتدار دینے کا وعدہ کیا گیا۔