پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان آئین،قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں: احسن اقبال

نارووال (پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے، جمہوریت میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے تشدد نہیں ہوتا۔عمران خان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی بلکہ وہ پاکستان کے آئین،قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، پاکستان میں افراتفری اور انتشار پیدا کرکے دنیا کو بتایا جا رہا ہے کہ ان سے زیادتی ہو رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کیلئے نوجوانوں کی قربانی دینا چاہتا ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ مزید چند نوجوانوں کی لاشیں گریں، یہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا یہ لاشوں کا سوداگر ہے، پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان اپنے کارکنوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نہتے پولیس ملازمین پر عمران خان کے کارکنوں نے تشدد اور حملے کیے، پولیس ملازمین پر پٹرول بم پھینکے گئے جس سے لاتعداد ملازمین زخمی ہوگئے۔