پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2 اور صحا فیوں پر فرد جرم عائد

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے دو کشمیری صحافیوں فہد شاہ اور اعلیٰ فاضلی کے خلاف بغاوت کے ایک جعلی مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق جموں کی این آئی اے عدالت کے خصوصی جج اشونی کمار نے دونوں کے خلاف نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے گزشتہ برس درج کئے گئے بغاوت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ یہ مقدمہ اعلیٰ فاضلی کے تحریر کردہ ایک مضمون ’غلامی کی بیڑیاں ٹوٹ جائے گا‘ سے متعلق ہے جو ڈیجیٹل میگزین ’کشمیر والا‘کے چیف ایڈیٹر فہد شاہ نے اپنے پورٹل میں شائع کیا تھا۔