پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی آپریشن میں ملوث تمام پولیس افسران کیخلاف پرچے درج کروا رہے ہیں: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی آپریشن میں ملوث تمام پولیس افسران کیخلاف پرچے درج کروا رہے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’جس طرح لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کرعمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی اس سے چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’اس دوران چوری کی گئی، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے،معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تمام پولیس آفیسرز جنھوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا ’تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ہائیکورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں۔