لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار

لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک فٹ بال میچ میں فِکسنگ کے الزمات پر دوران تحقیق چھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد میچوں پر شرطیں لگانے والے کسی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں برطانوی اخبار ‘ڈیلی ٹیلی گراف’ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نچلے درجے کے لیگ میچز پچاس پونڈ تک کی رقم کے عوض ‘فِکس’ کیے جاتے ہیں۔

Next Post

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم

Thu Nov 28 , 2013
اسلام آباد: کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ ایونٹ میں قومی ویمن […]