پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری

رقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومت نے ملک بھر میں جاری مردم شماری کے تحت عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے۔میڈیاذرائع کے مطا بق ممبرادارہ شماریات سرور گوندل نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ روپے اور سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔سرور گوندل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کو1ارب 36 کروڑ،بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آبادمیں مردم شماری کیلئے7 کروڑ 29 لاکھ،آزاد کشمیر کو ڈھائی کروڑ روپے اورگلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ممبرادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا تھارقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی۔