کولمبو: سری لنکا کے بیٹسمین تلکارتنے دلشان زخمی ہونے کے باعث ڈومیسٹک سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ۔ تلکارتنے دلشان پریکٹس کے دوران انگلی پر زخم آنے کے باعث آج سے شروع ہو نے والی سری لنکا کی ڈومیسٹک سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ، انھیں اگلے میچ میں بورڈ الیون کی حتمی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے احتیاطی طور پر بھی آرام دیا جا رہا ہے ، جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال سلوا کو ڈومیسٹک میں شاندار کار کر دگی کی بنا پر پہلے میچ کے لئے سری لنکا اے سے بورڈ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے ، فاسٹ باﺅلر کانشک الویٹیگالا کوڈیولپمنٹ ٹیم سے اے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ کوسان ما دوشانکا کو ڈیولپمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ بورڈ الیون اپنا دوسرا میچ 21اکتوبر کو کھیلے گی۔