پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عارف علوی پاکستان کا صدر ہے پی ٹی آئی کا نہیں ہے:سعید غنی

پاکستان میں پچھلے ایک ہفتہ سے جس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں
کراچی (پی پی آئی) صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے ایک ہفتہ سے جس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، اس میں سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ملک کا منتخب صدر جس قسم کے بیانات دے رہا ہے اس سے خطرناک روایات جنم لے رہی ہیں، وہ پاکستان کا صدر ہے، پی ٹی آئی کا صدر نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ صدر مملکت کا بیٹا جس انداز میں پاک فوج اور پاکستانی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کو لیڈ کر رہا ہے وہ بھی کسی طور پر قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہو اگر کسی بھی انداز میں ایسی حرکتیں کر رہا ہے جو پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہے تو ان کے خلاف بلکل کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور بدقسمتی سے سابق وزیراعظم بھی ہیں، وہ اپنے کار کنو ں کو اکسا رہے ہیں، جس طرح عدالتوں، پولیس پر یہ لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، عمران خان جس انداز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں اس کی بھی ماضی میں مثال نہیں ملتی، عدالتیں بھی اسے خوشی خوشی برداشت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں بھی عمران خان کو اس قسم کی دہشتگردی پر چھوٹ دیتی رہیں گی تو اس کے حوصلے بڑھیں گے اور وہی کرے گا جو اس وقت وہ کر رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کا کردار پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، جو عمران خان کر رہا ہے ایک محبت وطن پاکستانی شہری اس کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان ایک ایجنڈے پر ہے۔ عمران خان کو بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈنگ کی ہے، اس کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں کہ وہ کیا اسبابِ تھے کہ یہودی اور بھارتی عمران خان کی پارٹی کو فنڈنگ کرتے رہے اور انہیں طاقتور بناتے رہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے،معاشرے کو برباد کرنا چاہتا ہے، عمران خان اور ان کے جو آلہ کار بنے ہوئے ہیں ملک میں دہشتگردی اور پولیس پر حملے کروا رہے ہیں لوگوں کی املاک اور جائیداد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔