نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نون لیگ عدلیہ اور ججوں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کر رہی ہے: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویزالٰہی نے کہا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا،نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا وطیرہ بن چکا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں، یہ جو سارا کچھ ہو رہا ہے عدلیہ کو انڈرپریشر کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، ن لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ اور ججز ان کے انڈر پریشر رہیں، یہ چاہتے ہیں کہ معزز جج صاحبان تمام فیصلے شریف خاندان سے پوچھ کر سنایا کریں،نوازشریف اور مریم نواز کی حکومت اپنے مخالفین کو نامعلوم افراد کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق بیان دینے پر مجبور کر رہے ہیں۔