سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے: فواد چوہدری کا دعویٰ سعودی عرب اور امارات جیسے دوست ملک فاصلے پر ہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے، سعودی عرب اور امارات جیسے دوست ملک فاصلے پر ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ”پاکستان کی صورتحال پرتشویش بڑہ رہی ہے زلمے خلیل زاد،سینیٹر جیکی روزن، کانگریس میں مائیک لوون اور اب امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق پر رپورٹ پاکستان میں گرفتاریوں اورتشدد پر شدید تشویش ظاہرکر رہی ہے۔ ایک اور ٹو یٹ میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ پنڈدادنخان کے لوگ سارے فوجی ہیں، سپاہی ہیں، جو لوگ گرفتار کئے ہیں روزانہ محنت کر کے رزق حلال کماتے ہیں تو گھر چلتا ہے،ان کو صرف اس لئے گرفتار کرنا کہ عمران خان کی حمائیت کرتے ہیں اس سے عام آدمی میں صرف نفرت بڑہ رہی ہے، ہوش میں آئیں گرفتاریاں اور تشدد بند کریں‘۔