سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں:زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(پی پی آ ئی) سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرانے کی کوشش کرے گی، الیکشن سے روکنے اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش کی جائے گی۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ بظاہر حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، بعض ممالک نے پاکستان میں طے شدہ سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے۔سابق امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض ملے گا یا نہیں معاملہ اب تک یقینی نہیں، موجودہ حکومت کے اقدامات جاری رہے تو پاکستان کو مزید نقصان ہوگا، امید ہے پاکستان کے سیاسی رہنما منفی سیاست سے خود کو بلند کریں گے۔ امید ہے سپریم کورٹ قومی مفادات میں ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی، پاکستان سے متعلق میری تشویش دن بدن بڑھتی جاری ہے۔