سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس میں پرتشدد کارروائیاں اب تک مختلف کارروائیوں میں 316 ملزمان کو گرفتار کئے:اسلام آباد پولیس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے نتیجے میں درج مقدمات کے تحت اب تک مختلف کارروائیوں میں 316 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور کیمروں کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پْرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی اطلاع دیگر اضلاع کے حکام کو بھی دی جا رہی ہے تاکہ دیگر اضلاع میں مطلوب افراد گرفتار کر کے اْن کے حوالے کیے جا سکیں۔وفاقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی اطلاع ان کے متعلقہ محکموں کو بھیجی جا رہی ہیں تاکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے جبکہ تمام ملزمان کا سابقہ پولیس ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متحرک سرکاری ملازمین جو اشتعال انگیز کارروائیوں میں شامل تھے ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ محکمانہ کارروائی کی جا سکے جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کے بارے اطلاع ان کے اداروں کو بھیجی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تارکین وطن جو ان کارروائیوں میں شامل پائے گئے ہیں ان کے متعلقہ غیر ملکی سفارت خانوں کو خطوط لکھے جا رہے ہیں۔