جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہو گی تو مداخلت کریں گے: چیف جسٹس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہ اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہو گی تو مداخلت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔ نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ہم نے ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیر اعظم تھا ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا۔چیف جسٹس نے مقدمے کے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیر اعظم آیا۔ ہم نے آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر بھی حملے ہو رہے ہیں، عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔ ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔