جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کی تنظیموں کاکشمیری صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ا ین آئی اے کی جا نب سے کشمیری صحافی عرفان معراج کی ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتاری پر صحافیوں، سیاست دانوں اور صحافتی اداروں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیر جرنلسٹ فیڈریشن،پریس کلب آف انڈیا، فری سپیچ کلیکٹیو، اورایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے سربراہ آکار پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی کے الزامات کے تحت عرفان معراج کی گرفتاری ایک دھوکہ ہے،یہ گرفتاری جموں و کشمیر میں طویل عرصے سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا کی آزادی پر پابندیوں اور سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک اور مثال ہے۔ کشمیر میں آزادی اظہار اور انجمن کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و جبر بند ہونا چاہیے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ معراج کی گرفتاری پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معراج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔