جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جولائی تا فروری، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 11 فیصد گرگئیں فٹبال سمیت کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 9.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی حجم 7 ارب 46 کروڑ ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق معیشت کیلئے اہم ترین ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 11 فیصد گر گئیں۔ جولائی سے فروری ٹیکسٹائل برآمدات 11 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق دیگر شعبوں کی برآمدات میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ چمڑے کی مصنوعات، چاول، سیمنٹ، کٹلری، پلاسٹک میٹریل کی برآمد میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 10 ماہ میں فٹبال سمیت کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ مچھلی، تمباکو، گوشت، خام کپاس اور خیموں کی برآمد بھی بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے فروری ریڈی میڈ گارمنٹس، خام تیل، کوئلے، فٹ ویئر کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ دواؤں، انجئینرنگ گڈز،الیکٹریکل میشن کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے فروری 2023 کے دوران قیمتی پتھروں، جیولری، فرنیچر، ہینڈی کرافٹس کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔