جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہی ہیں: پرویز الٰہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ اور مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کاسفر روک دیا،نا اہل حکمرانو ں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتار کیا جارہی ہے۔ رانا ثنا اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے۔حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے۔